زندگی مبارک

 مجھے یاد ہے میں جب اردو بازارجایاکرتاتھاتوقیصرعباس صاحب کی کوئی نا کوئی کتاب علمی بک ھاوَس میں ڈسپلے پہ موجود ہوتی تھی-تب میرےدل میں ان کے بارے میں خیال آتاتھا کہ بہت ہی خاص مصنف ہیں کیونکہ میری توجہ باربار ان کتابوں میں سے ایک کتاب جسکا ٹائٹل تھا شاباش تم کر سکتے ہو! پرمذکور ہوجاتی تھی-

اس دور میں مجھے کتابیں پڑھنے اتنا شوق نئ تھا اس لئے جیسے ہی علمی بک ھاوَس اور اردو بازار سے باہر نکلتا تھا کتابوں کی سوچ بھی کاپیوں اور رجسٹر خریدنے کی طرف چلی جاتی اور وہ خریدنےکےبعد گھر کا رستہ لیتا- اس کے برعکس کل رات جب میں اردو بازار سے اپنی چھوٹی بہن صباء کیلئے انگریزی کی ایک کتاب خریدنے گیا تو کتاب خریدنے کے بعد میں سیڑھیوں سے اوپر آ چکا تھا کے میں نے  سوچا کیوں نا اپنے لئے ایک عدد رجسٹر لے لیا جائے ، میں واپس نیچے گیا اوررجسٹر دیکھنے لگا- اسی دوران میری نظر سامنے پڑی ہوئی کچھ کتابوں پرپڑی-

میں نے سیلزمین سے پوچھا کیاآپکےپاس ذیشان الحسن عثمانی صاحب کی کتب ہیں تواس نے جواب دیا کہ انکی کتب ادرکم ہی آتی ہیں کیونکہ انکا پبلشر اسلام آباد کا ہے اسلئے وہ تو وہیں سے ملیں گی-اسی دوران میری نظر اس کتاب پرپڑی جس کےبارے میں سوشل میڈیا کے ذریعےقیصرعباس صاحب سے سن رہا تھا لیکن ابھی تک پڑھ نئ سکا تھا-اور چونکہ اب میرے اندر کتابیں پڑھنے کا شوق پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے جوکہ میں کہا کرتا ہوں کہ قاسم علی شاہ صاحب کا فیض ہے، میں نے زندگی مبارک کو خریدلیا-

 اور یقین کیجئے اسکے چند صفحات نے ہی میرے دل میں قیصرعباس صاحب کی محبت کو مزید بڑہا دیا ہے-آنے والے دنوں مزید کچھ اس کتاب کے حوالے سے ضرورآپ لوگوں کے ساتھ شئیرکروں گا- انشاﷲ

زندگی مبارک 




1 Comments

  1. Top 10 Casino Apps - Casinoworld
    In this section we'll walk kadangpintar you through our selection of top งานออนไลน์ casino apps, and hopefully you'll find plenty of useful wooricasinos.info information on the 바카라사이트 top How do you use PayPal?Are there any deposit bonuses filmfileeurope.com at your casino?

    ReplyDelete

Post a Comment

Previous Post Next Post